QR CodeQR Code

نم کا تہران اجتماع اس عالمی تنظیم کی تاریخ کا سب سے اہم اجلاس ہے، حنا ربانی کھر

29 Aug 2012 09:30

اسلام ٹائمز: تہران میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں حاکم موجودہ نظام میں ترمیم اور اصلاح تہران کانفرنس کا سب سے بنیادی اور اہم ایجنڈہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر  نے کہا ہے کہ غیر وابستہ تحریک کا تہران میں منعقد ہونیولا اجلاس، اس عالمی تنظیم کی تاریخ میں سب سے اہم اجلاس ہے۔ تہران میں غیر وابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غیر وابستہ تحریک کا تہران اجلاس، اس عالمی تنظیم کا سب سے اہم اجلاس ہے، جو رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی توسیع بالخصوص اقتصادی شعبے میں بہت اچھا موقع فراہم کرسکتا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اس بات پر تاکید کی کہ دنیا میں حاکم موجودہ نظام میں ترمیم اور اصلاح  تہران کانفرنس کا سب سے بنیادی اور اہم ایجنڈہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ رکن ممالک کو چاہیئے کہ اس ہدف کی تکمیل کے لئے آپس کے اختلافات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کریں۔


خبر کا کوڈ: 190894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190894/نم-کا-تہران-اجتماع-اس-عالمی-تنظیم-کی-تاریخ-سب-سے-اہم-اجلاس-ہے-حنا-ربانی-کھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org