0
Wednesday 29 Aug 2012 10:09

غیر وابستہ تحریک کے وزراء خارجہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کے خواہاں ہیں، علی اکبر صالحی

غیر وابستہ تحریک کے وزراء خارجہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کے خواہاں ہیں، علی اکبر صالحی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ غیر وابستہ تحریک کے وزارائے خارجہ شام اور فلسطین کے مسائل کے حل اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں غیر وابستہ تحریک کے 16ویں اجلاس کی مناسبت سے ڈاک ٹکٹ جاری ہونے کی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا  کہنا تھا کہ شام اور فلسطین کے مسائل، اقتصادی بحران اور دنیا پر حاکم موجودہ نظام کی مشکلات، وہ اہم موضوعات تھے جن پر غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے وزارائے خارجہ نے تبادلہ خیال کیا۔
علی اکبر صالحی نے تحریک کے رکن ممالک میں باہمی وحدت اور استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارائے خارجہ کے اجلاس میں باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی گئی ہے، تاکہ یکساں موقف کے ساتھ دنیا کے مسائل کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ کا اس اجلاس کے موقع پر  شہید ایٹمی سائنسدانوں کے خانوادے اور دہشتگردی سے متاثرہ دیگر افراد کی موجودگی کے بارے میں کہنا تھا کہ صہیونی حکومت عالمی دہشتگردی میں سرفہرست ہے اور غیر وابستہ ممالک کے وزارائے خارجہ نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔  غیر وابستہ تحریک کے وزارائے خارجہ کی دو روزہ کانفرنس کا آغاز کل ہوا تھا، اجلاس میں 70 سے زائد ممالک کے وزارائے خارجہ شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 190901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش