QR CodeQR Code

ہزارہ قبیلہ کے بے گناہ افراد کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، بی این پی

29 Aug 2012 19:20

اسلام ٹائمز: بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ معاشرہ جنونیت، تنگ نظری اور فرقہ واریت کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہزارہ قبائل کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ سمیت فرقہ واریت کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی روایات اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ یہاں پر مذہبی جنونیت، تنگ نظری اور فرقہ واریت کے نام پر قتل عام کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچ معاشرہ ہمیشہ مذہبی رواداری اور مثبت اقدار کا درس دیتا ہے، بلوچ معاشرہ ایک سیکولر معاشرہ ہے۔ جس میں فرقہ واریت، مذہبی جنونیت اور تنگ نظر مذہبی رجحانات کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ 

بیان کے مطابق حکومت فرقہ واریت کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ان حالات میں حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرے اور استعفیٰ دیدے۔ بیان میں بی این پی ضلع خاران کے صدر حاجی غلام حسین بلوچ کے بھائی اور دیگر کیخلاف جھوٹے مقدمات کی مذمت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 190932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190932/ہزارہ-قبیلہ-کے-بے-گناہ-افراد-قتل-عام-کی-شدید-مذمت-کرتے-ہیں-بی-این-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org