0
Wednesday 29 Aug 2012 17:56

موسٰی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

موسٰی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی اور وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے ایفی ڈرین کیس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواستیں دائر رکھی تھیں، جن کی سماعت مکمل کر کئ گئی۔ یاد رہے کہ علی موسی گيلانی اور مخدوم شہاب الدين پر غيرقانونی طور پر کوٹے سے زيادہ ايفيڈرين منگوانے ميں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

اس سے پہلے کیس کی سماعت کے دوران مخدوم شہاب الدین کے وکيل، عبدالرشید شیخ نے عدالت کو بتايا کہ اے این ایف نےعدالت میں 3 چالان پیش کئے ہيں، جن میں کسی جگہ مخدوم شہاب الدین کا نام بطور ملزم نہیں، شہاب الدین نے ہی ایفیڈرین کوٹہ کے غلط استعمال کی تحقیقات کا حکم دیا۔ اے این ایف کے وکیل شاہد محمود عباسی نے کہا کہ انجم شاہ مخدوم شہاب الدین کا آدمی ہے، انہی کے کہنے پر کمپنی نے انجم شاہ کو رقم دی۔ عدالت نے وعدہ معاف گواہوں کے خلاف علی موسیٰ گیلانی اور شہاب الدین کے درخواستیں بھی مسترد کر ديں۔

خبر کا کوڈ : 191073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش