QR CodeQR Code

فرحت اللہ بابر جھوٹا آدمی، چار سال سے زرداری کی کرپشن کو چھپا رہا ہے، رانا ثناء اللہ

29 Aug 2012 21:41

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر قانون نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے بنائے گئے قومی کمیشن پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کیلئے زرداری کمیشن نہیں قومی کمیشن بنانا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کیلئے زرداری کمیشن نہیں قومی کمیشن بنانا چاہیے، جنوبی پنجاب کے عوام زرداری کمیشن کو مسترد کردیں گے، پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ جھوٹا آدمی ہے جو چار سال سے زرداری کی کرپشن کو چھپا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قواعد و ضوابط میں رہ کر ہونا چاہیے۔ حکومت نے ضروری بلوں پر قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا ہے، اپوزیشن کا احتجاج دکھاوے کا ہے۔
 
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں صوبوں سے متعلق کمیشن مسترد کرنے اور پوٹھو ہار کو صوبہ بنانے کی قراردادیں منظور کر لی گئیں، اس موقع پر پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے ڈیسک بجا کر احتجاج شروع کردیا، انہوں نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں اور شدید نعرے بازی کرتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 191082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191082/فرحت-اللہ-بابر-جھوٹا-آدمی-چار-سال-سے-زرداری-کی-کرپشن-کو-چھپا-رہا-ہے-رانا-ثناء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org