QR CodeQR Code

سانحہ عاشور کے ملزمان چہلم امام حسین علیہ السلام سے قبل گرفتار کئے جائیں: شیعہ علماء کونسل

23 Jan 2010 16:07

شیعہ علماء کونسل نارتھ ناظم آباد کی جانب سے منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ کامران حیدر عابدی نے کہا کہ سانحہ عاشور کے ملزمان چہلم امام حسین علیہ ۰۰۰۰۰


شیعہ علماء کونسل نارتھ ناظم آباد کی جانب سے منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ کامران حیدر عابدی نے کہا کہ سانحہ عاشور کے ملزمان چہلم امام حسین علیہ السلام سے قبل گرفتار کئے جائیں بصورت دیگر قائد ملت جعفریہ کے حکم پر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا کیونکہ حکومت بدنیتی اور ناانصافیوں سے کام لے رہی ہے، اسے مالی نقصان تو نظر آ رہا ہے لیکن انسانوں کی جان کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں، اس پر ستم یہ کہ مسلسل شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے سراسر زیادتیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے اور زخمیوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ شہداء کے اہلخانہ کی دادرسی کی جائے اور ظالم اور مظلوم کے فرق کو واضح رکھتے ہوئے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال ہونے سے بچایا جائے تاکہ ملت جعفریہ میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو اور عدل وانصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔


خبر کا کوڈ: 19109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19109/سانحہ-عاشور-کے-ملزمان-چہلم-امام-حسین-علیہ-السلام-سے-قبل-گرفتار-کئے-جائیں-شیعہ-علماء-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org