0
Thursday 30 Aug 2012 01:59

ایم ایم اے کی بحالی کیلئے نشستوں کی شرائط سیاسی اصولوں کے منافی ہے، مفتی عبدالشکور

ایم ایم اے کی بحالی کیلئے نشستوں کی شرائط سیاسی اصولوں کے منافی ہے، مفتی عبدالشکور
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ بنوں کے انتخابی نتائج کے بعد ایم ایم اے مخالف عناصر اور شخصیات کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اور ان کے ایوانوں میں کھبلی مچ چکی ہے، جے یو آئی کی حیثیت کو چیلنج کرنے والے ضمنی انتخابات میں اپنی ضمانتیں بھی نہیں بچاسکے۔ آئی جے آئی کی تخلیق اور تحلیل کی کہانیاں 25 سال بعد کھلنا شروع ہو گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی ایک بڑی مذہبی سیاسی جماعت ہے۔ جسکا اندازہ جے یو آئی مخالف قوتوں کو الیکشن اور ضمنی الیکشن کے موقعہ پر ہو چکا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ لکی مروت، ٹانک، مانسہرہ اور بنوں میں حکمرانوں کی منصوبہ بندی کے باوجود جمعیت علماء اسلام ضمنی انتخابات جیت کر اپنی حیثیت منوا چکی ہے، جو لوگ قوم کو یہ تاثر دے رہے ہیں کہ جے یو آئی ہمارے بغیر الیکشن جیت نہیں سکتی، وہ ضمنی انتخابات میں اپنی ضمانتیں پورے ملک میں ضبط کراچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی کیلئے نشستوں اور وزارت اعلیٰ کی شرائط سمجھ سے بالاتر اور سیاسی اصولوں کے منافی ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ایم ایم اے کی بحالی کے لئے مخلصانہ جدوجہد کر رہی ہے۔ اور کسی کی بھی ڈکٹیشن قبول کرنے کے بجائے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے کوشش جاری رکھے گی۔ اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں رخنہ ڈالنے والوں کو بھی بے نقاب کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے اتحاد کو سبوثاز کرکے صرف اقتدار کے لئے یہودی و مغربی ایجنڈاے پر گامزن جماعتوں سے اتحاد کیلئے بے چین نام نہاد مذہبی شخصیات کو آئندہ عام انتخابات میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 191126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش