QR CodeQR Code

گلگت میں نامعلوم افراد کی چھوٹے بچے اور خواتین پر فائرنگ، معجزانہ طور پر بچ گئے

29 Aug 2012 20:29

اسلام ٹائمز: عوام نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں مکئی کے کھیتوں کو ہنگامی بنیادوں پر کاٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مکئی کے کھیت کو سہارا بناکر دہشت گردی کرنے والے افراد کے مذموم مقاصد خاک میں مل سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں نامعلوم افراد کی چھوٹے بچے اور خواتین پر فائرنگ، معجزانہ طور پر بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مجینی محلہ پی آئی اے لنک روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے مکئی کے کھیت سے چھپ کر ایک چھوٹے بچے پر فائرنگ کی مگر اسے کوئی گولی نہیں لگی جبکہ اسی جگہ پر کھیت میں کام کرنے والی خواتین پر بھی فائرنگ کی گئی تاہم انہیں بھی کوئی گولی نہیں لگی ہے۔ مجینی محلہ کے عوام نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں مکئی کو ہنگامی بنیادوں پر کاٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مکئی کے کھیت کو سہارا بناکر دہشت گردی کرنے والے افراد کے مذموم مقاصد خاک میں مل سکیں اور علاقے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں بھی خاطر خواہ کمی آ سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 191130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191130/گلگت-میں-نامعلوم-افراد-کی-چھوٹے-بچے-اور-خواتین-پر-فائرنگ-معجزانہ-طور-بچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org