QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے عہدیداران کا تقرر

29 Aug 2012 21:37

اسلام ٹائمز:صاحبزادہ عثمان نوری صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب، سیکرٹری جنرل قاری عتیق الرحمان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ منتخب کر لئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس منصورہ میں ہوا۔ جس میں امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے عہدیداران کا باہمی اتفاق رائے سے تقرر کیا۔ جس کے مطابق صاحبزادہ عثمان نوری کو صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب، سیکرٹری جنرل قاری عتیق الرحمان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عظمت عباس اور سیکرٹری اطلاعات نصیر احمد اویسی کو منتخب کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 191136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191136/ملی-یکجہتی-کونسل-پنجاب-کے-عہدیداران-کا-تقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org