0
Wednesday 29 Aug 2012 23:48

ملی یکجہتی کونسل کا وفد 5 ستمبر کو گلگت کا دورہ کرے گا، قاضی حسین احمد

ملی یکجہتی کونسل کا وفد 5 ستمبر کو گلگت کا دورہ کرے گا، قاضی حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ کونسل کا ایک وفد پانچ ستمبر کو گلگت جا کر مسالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گا اور ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی بھی کی جائے گی۔ منصورہ لاہور میں ملی یکجہتی کونسل پنجاب کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں صاحبزادہ عثمان نوری کو صدر اور ڈاکٹر عتیق الرحمان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے صدر قاضی حسین احمد نے اضلاع اور یونین کونسل تک تنظیم سازی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا وفد گلگت میں سانحات چلاس، کوہستان اور بابوسر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کی جائے گی اور علماء کی مشاورت سے مسالک کے درمیان ہم آہنگی کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ 

قاضی حسین احمد نے کہا کہ فرقہ پرست کالعدم تنظیم ملی یکجہتی کونسل کے رابطے میں ہے، ان کی کوشش ہے کہ وہ بھی قومی دھارے میں آئے، اس طرح کفر کے فتوے بھی بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کی پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کے ڈھانچے کی سفارشات پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل اسلامی نظریاتی کونسل کو عوامی پشت پناہی فراہم کرے گی، تاکہ اسلامی نظام کی سفارشات کو پارلیمنٹ سے منظور کروایا جاسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملی یکجہتی کونسل میں علامہ ساجد علی نقوی کی جماعت، اسلامی تحریک پاکستان کے نام سے ہے۔ شیعہ علماء کونسل کے نام سے نہیں۔ اس پر علامہ مظہر عباس علوی نے فوری کہا کہ شیعہ علماء کونسل علیحدہ قومی پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 191156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش