QR CodeQR Code

سانحہ بابوسر، مجرموں کی گرفتاری کے لئے حکومت تعاون نہیں کر رہی، الیاس خان

30 Aug 2012 06:18

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی پولیس الیاس خان نے یہ انکشاف کیا کہ سانحہ کوہستان اور بابوسر دونوں کے مجرم ایک ہی ہیں، ہم ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ ہزارہ ڈویژن میں گذشتہ چھ مہینوں میں 37 شیعہ مسافروں کا بہیمانہ قتل ہوا۔ اس سلسلے میں حکومت نے سانحہ بابوسر کے بعد ایس ایس پی پولیس الیاس خان کو اس سانحہ کی تحقیقات کے لئے تفتیشی آفیسر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے ایک اہم پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت مجرموں کی گرفتاری میں تعاون کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بابوسر کے حوالے غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں مزید شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سانحہ بابوسر کی ویڈیو فوٹیج بھی حاصل ہوجائے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سانحہ کوہستان اور بابوسر دونوں کے مجرم ایک ہی ہیں، ہم ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ چلاس کو قرار دیا اور چلاس میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کی عدم تعاون کا بھی برملا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 191182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191182/سانحہ-بابوسر-مجرموں-کی-گرفتاری-کے-لئے-حکومت-تعاون-نہیں-کر-رہی-الیاس-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org