QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر وطن واپسی کی ہدایت

30 Aug 2012 16:56

اسلام ٹائمز: صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین بھی 31 دسمبر تک اپنی مصروفیات اور دیگر سرگرمیاں سمیٹ کر اپنے علاقوں کو جانے کی تیاریاں شروع کردیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر جبکہ رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے مہاجرین کو 31 دسمبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین، باشندے اور غیرملکیوں کو فوری طور پر پاکستانی حدود سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم افراد واپس نہ گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ صوبے میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین بھی 31 دسمبر تک اپنی مصروفیات اور دیگر سرگرمیاں سمیٹ کر اپنے علاقوں کو جانے کی تیاریاں شروع کردیں کیونکہ 31 دسمبر کے بعد کسی افغان مہاجر کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 191379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191379/خیبر-پختونخوا-میں-مقیم-افغان-مہاجرین-کو-فوری-طور-پر-وطن-واپسی-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org