QR CodeQR Code

فرقہ پرست تنظیم کے رہنماء اورنگزیب فاروقی کا دورہ ہری پور، شرانگیزی پر مبنی تقاریر

1 Sep 2012 02:01

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی رہنماء نے جامع مسجد خلفائے راشدین لورہ چوک میں ایک اجتماع سے اشتعال انگیز خطاب کیا، اور مشن جھنگوی پر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم فرقہ پرست تنظیم سپاہ صحابہ کے مرکزی رہنماء اور قتل کے کئی مقدمات میں نامزد اورنگزیب فاروقی نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کا دورہ کیا اور اس دوران شرانگیزی پر مبنی تقاریر کیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا، ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی اور شرپسند رہنماء اورنگزیب فاروقی نے جامع مسجد خلفائے راشدین لورہ چوک میں ایک اجتماع سے اشتعال انگیز خطاب کیا، اور مشن جھنگوی پر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا، تاہم ضلعی انتظامیہ نے فرقہ واریت پر مبنی اس اجتماع کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، اجتماع کے بعد مقامی میڈیا نے بھی اورنگزیب فاروقی کو پروٹوکول دیا اور ملکی حالات پر سوالات کئے۔


خبر کا کوڈ: 191438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191438/فرقہ-پرست-تنظیم-کے-رہنماء-اورنگزیب-فاروقی-کا-دورہ-ہری-پور-شرانگیزی-پر-مبنی-تقاریر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org