QR CodeQR Code

افغانستان، نیٹو افواج کے فضائی حملے میں 12 شہری جاں بحق

31 Aug 2012 01:40

اسلام ٹائمز:حملہ صوبہ غور میں کیا گیا، جہاں ایک گائوں میں اتحادی افواج کے طیاروں نے بمباری کی، کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نیٹو افواج کے ایک تازہ فضائی حملے میں کم از کم 12 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فضائی حملہ صوبہ غور میں کیا گیا، جہاں ایک گائوں میں اتحادی افواج کے طیاروں نے بمباری کی، جس کی زد میں آکر کم ازکم 12 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران اتحادی افواج کی کارروائیوں میں سینکڑوں عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جس پر افغان عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ صدر کرزئی اور امریکا کے درمیان عام شہریوں کی ہلاکت کا معاملہ انتہائی حساس اور کشیدگی کا مرکز بنا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 191441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191441/افغانستان-نیٹو-افواج-کے-فضائی-حملے-میں-12-شہری-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org