QR CodeQR Code

باجوڑ ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، تحریک طالبان کے دو اہم کمانڈرز سمیت 20 دہشتگرد ہلاک

31 Aug 2012 02:23

اسلام ٹائمز: بٹوار کے علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران تحریک طالبان سوات کے دو کمانڈروں خاطر اور ترابی سمیت 20 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے بٹوار میں سیکورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے دوران تحریک طالبان سوات کے اہم کمانڈر خاطر اور ترابی سمیت 20 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بٹوار کے زیادہ تر علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 191443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191443/باجوڑ-ایجنسی-میں-فورسز-کی-کارروائی-تحریک-طالبان-کے-دو-اہم-کمانڈرز-سمیت-20-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org