0
Friday 31 Aug 2012 15:45

صدر زرداری فوری طور پر گلگت بلتستان کے حالات پر توجہ دیں، علامہ ناصر عباس جعفری

صدر زرداری فوری طور پر گلگت بلتستان کے حالات پر توجہ دیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسکردو کے حالات جان بوجھ کر مقامی حکومت خاص طور پر پولیس فورسز خراب کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری فوری طور پر گلگت بلتستان کے حالات پر توجہ دیں اور ان حالات کو سدھاریں کیونکہ مقامی حکومت حالات کو سدھارنے کے بجائے مزید خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک ایسی سازش کا شکار ہو رہا ہے جس کا مقابلہ مقامی حکومت کے نہ صرف بس میں نہیں بلکہ وہ خود اس کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ ممتاز عالم دین حجۃ السلام و المسلمین علامہ سید علی رضوی سمیت اسکردو کے تیس افراد کی گرفتاری مظلوموں کی آواز اسکردو کے پہاڑوں میں دفن کرنے کے مترادف ہے، اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وزیر داخلہ اور چیف سیکریٹری کی جانب سے کرائی جانے والی ٹھوس یقین دہانیوں کے باوجود گلگت بلتستان میں فضائی سروس میں بہتری نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے یہ علاقہ ملک کے دیگر علاقوں سے کٹا ہوا ہے، سینکڑوں طلبہ اسکردو میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں انہوں نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اسکردو ایئرپورٹ پر فضائی سروس کی بہتری کے لئے صدائے احتجاج بلند کی، چاہیے تو یہ تھا کہ ان کی داد رسی کی جاتی، لیکن انتظامیہ نے ممتاز عالم دین علامہ سید علی رضوی سمیت تیس پر امن مظاہرین کو گرفتار کرکے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گلگت بلتستان میں پھنسے ہوئے طلبہ اور دیگر مسافروں کے لئے سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 191525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش