QR CodeQR Code

ایڈمرل دیویندر جوشی ہندوستان کی بحری افواج کے سربراہ مقرر

31 Aug 2012 22:07

اسلام ٹائمز: دیویندر جوشی 21ویں بحریہ سربراہ ہیں، وہ ایڈمیرل نرمل ورما کے جانشین ہیں، جو 43 سال کی سروس کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی آبدوز مخالف جنگ کے ماہر ایڈمرل دیویندر کمار جوشی نے ہندوستانی بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے آج اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے، وہ ایڈمیرل نرمل ورما کے جانشین ہیں، جو 43 سال کی سروس کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں، دیویندر جوشی بھارت کے 21ویں بحریہ سربراہ ہیں، آج صبح انہوں نے انڈیا گیٹ نئی دہلی پر امر جوان جیوتی کو خراج عقیدت پیش کیا، ساوتھ بلاک کے سبزہ زار پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا، بعد میں بحریہ کے سربراہ کے دفتر میں ایڈمرل ورما نے روایتی طور پر انہیں چیف کی ٹیلی اسکوپ ایڈمرل جوشی کے حوالے کی۔


خبر کا کوڈ: 191590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191590/ایڈمرل-دیویندر-جوشی-ہندوستان-کی-بحری-افواج-کے-سربراہ-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org