0
Friday 31 Aug 2012 18:58

ظلمت میں رہنے والے کو علم لدنی نہیں ملتا، علامہ غلام مرتضیٰ علوی

ظلمت میں رہنے والے کو علم لدنی نہیں ملتا، علامہ غلام مرتضیٰ علوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تربیت علامہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے کہا ہے کہ معاشرے میں شکر کا فقدان ہے، اخلاقی اقدار کو معاشرے سے رخصت کر دیا گیا ہے اور معاشرے کی اکثریت مادیت کا طوق گلے میں ڈال کر دنیا کمانے میں مبتلا دکھائی دیتی ہے، انسان کو چاہیے کہ وہ فرائض کی ادائیگی میں کبھی غفلت کا ارتکاب نہ کرے کیونکہ غفلت سے معاشرے میں غیر متوازن رویے جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باطن کو نور سے بھرنے کی جدوجہد جاری رہنا چاہیے۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ظلمت میں رہنے والے کو علم لدنی نہیں ملتا، سینے کا اللہ کی ہدایت کیلئے کھل جانا بہت بڑی عظمت ہے، اچھے عمل اور نیکی پر استقامت کا رویہ ہی فرد کو معاشرے کی اصلاح کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باطنی تزکیہ کا عمل ہی انسان کو بندگی کی حقیقت سمجھاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسی محافل اور اجتماعات میں شرکت کی جائے جہاں اللہ اور اسکے رسول(ص) کا ذکر کثرت سے کیا جاتا ہے مگر افسوس آج معاشرے میں اس کا ادراک اور تڑپ نہیں، لوگ دنیا کے حصول کو ہی اپنی منزل بنا بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیک اعمال پر استقامت سے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ غیر ارادی طور پر نیکیاں ہونے لگتی ہیں، نیک اعمال کرنے میں طبیعت مائل رہے اور شوق نیکی قائم رہے تو سمجھ لیں کہ اللہ آپ سے خوش ہے اور جس نے اللہ کو خوش کر لیا وہ دنیا کا خوش قسمت بندہ ہے، مگر اللہ کی خوشی نیکی پر استقامت کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بندے کو رب کی بندگی کی جانب ہی مائل رہنا چاہیے اور ایسے افعال سے اجتناب کرنا چاہیے جو اللہ کی ناراضگی کا باعث بنتے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 191591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش