QR CodeQR Code

کراچی میں سیشن جج شہید ذوالفقار نقوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

31 Aug 2012 20:24

اسلام ٹائمز: اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ الائنس کے رہنماؤں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کا نعرہ لگانے والی عدلیہ نے شیعہ نسل کشی کا نوٹس نہ لیا تو آئندہ ہر شہید کی نماز جنازہ سپریم کورٹ کے باہر ادا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سیشن جج ذوالفقار نقوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں نے اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل جج ذولفقار نقوی کو کوئٹہ کے علاقے جی او آر میں اس وقت درندگی کا نشانہ بنایا جب شہید جج گاڑی نمبر QAP-9015 میں سوار اپنے دفتر کی جانب رواں تھے۔ شہید کی میت کو پی آئی اے کی فلائٹ نمبر 312 سے کراچی ایئرپورٹ لایا گیا اور جلوس جنازہ کو لبیک یاحسین علیہ السلام کی صداؤں میں امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی پہنچایا گیا۔ شہید ذوالفقار نقوی کی نماز جنازہ ہزاروں عزاداروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں ادا کی گئی۔

بعد ازاں شہید کے جنازے کو جلوس کی شکل میں وادی حسین علیہ السلام قبرستان لے جایا گیا، جہاں لبیک یاحسین علیہ السلام کی صداؤں میں شہید کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ الائنس کے رہنماؤں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کا نعرہ لگانے والی عدلیہ نے شیعہ نسل کشی کا نوٹس نہ لیا تو آئندہ ہر شہید کی نماز جنازہ سپریم کورٹ کے باہر ادا کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 191599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191599/کراچی-میں-سیشن-جج-شہید-ذوالفقار-نقوی-کی-نماز-جنازہ-ادا-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org