QR CodeQR Code

لاہور سمیت پنجاب میں دہشت گر دی کا خدشہ موجود ہے، آئی جی پنجاب

31 Aug 2012 21:24

اسلام ٹائمز:حاجی حبیب الرحمن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی وفاقی حکومت کی پالیسی اور دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کی بنیاد میں اتار چڑھاؤ کیساتھ کم یا زیادہ ہوتی ہے،


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی پالیسی اور دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کی بنیاد میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ کم یا زیادہ ہوتی ہے، مگر خفیہ اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں دہشت گردی کا خطر ہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دہشت گردی کا مسلسل خطرہ ہے جس کے لئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانہ لوئر مال میں شہری کے خلاف سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر 25 کلو چرس کے مقدمے کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ملزم انسپکٹر احمد گورایہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور ملزمان کو سخت سزا کا سامنا کر نے پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 191605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191605/لاہور-سمیت-پنجاب-میں-دہشت-گر-دی-کا-خدشہ-موجود-ہے-آئی-جی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org