QR CodeQR Code

ایران میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آتشزدگی: 46 مسافر زخمی

24 Jan 2010 16:24

ایران کے شہر مشہد مقدس میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگنے سے چھیالیس مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ فارس انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ خراب موسم اور دھند کی۰۰۰۰۰


ایران کے شہر مشہد مقدس میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگنے سے چھیالیس مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ فارس انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ خراب موسم اور دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ پائلٹ رن وے کو اچھی طرح سے نہ دیکھ پایا جسکی وجہ سے کچی زمین پر اتر گیا اور جہاز کی دم زمین سے ٹکرانے کے باعث اس میں آگ لگ گئی۔ سول ایوی ایشن نے ہنگامی طور پر کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا۔ زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 19170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19170/ایران-میں-لینڈنگ-کے-دوران-طیارے-آتشزدگی-46-مسافر-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org