0
Saturday 1 Sep 2012 12:19

کوئٹہ میں دہشت گردی، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں دہشت گردی، 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں آ ج ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں نامعلوم مسلح افراد نے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں پیش آئے، پہلے واقعہ میں مسلح افراد نے ہزار گنجی کے علاقے میں سبزی منڈی سے سبزی لانے والے پانچ مزدوروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شہر کی جانب آنے والی مقامی روٹ کی بس کا انتظار کر رہے تھے، حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ حملہ آور موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔ شواہد کے مطابق دوسرا واقعہ بھی وہیں قریب میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے دو اور افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس طرح دونوں واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معمول کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

واقعات کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت ہزارہ، بلوچستان شیعہ کانفرنس اور تحفظ عزاداری کونسل نے شدید مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت کا نام و نشان نہیں ہے، وزرا کرپشن میں مصروف ہیں اور انہیں عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں ہے۔ واقعہ کے خلاف چیف آف ہزارہ قبائل، شیعہ کانفرنس اور تحفظ عزاداری کونسل نے اتوار کو کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 191751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش