QR CodeQR Code

کالعدم مذہبی تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کی ضمانت کی درخواست خارج

1 Sep 2012 21:02

اسلام ٹائمز:درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف سیاسی انتقام لینے کیلئے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا اور متعلقہ الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی مقامی عدالت نے کالعدم مذہبی تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کی جانب سے ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا۔ ماڈل ٹاون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید شوکت کی عدالت میں ملک اسحاق نے درخواست ضمانت جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف سیاسی انتقام لینے کیلئے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا اور متعلقہ الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ تاہم عدالت نے پولیس ریکارڈ دیکھتے ہوئے کالعدم مذہبی تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ ملک اسحاق کے خلاف نشتر ٹاون تھانہ میں ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی اور مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج ہے اور وہ چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 191876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191876/کالعدم-مذہبی-تنظیم-کے-سربراہ-ملک-اسحاق-کی-ضمانت-درخواست-خارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org