QR CodeQR Code

مختلف شہروں میں دہشتگردی کی اطلاعات، سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت، رحمان ملک

1 Sep 2012 21:06

اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مقامی صحافی کے گھر پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی طالبان کے لیے تفریحی مرکز ہے جہاں وہ چھٹیاں گذارنے آتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے ڈھائی ہفتے پاکستان کے لیے خطرناک ہیں۔ اطلاع ملی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر قبضہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ کراچی میں مقامی صحافی کے گھر پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کراچی طالبان کے لیے تفریحی مرکز ہے جہاں وہ چھٹیاں گذارنے آتے ہیں اور اس دوران وہ جو کچھ کرتے ہیں اس کی تفصیلات سے وہ بعد میں آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل کراچی میں ڈی جی ایف آئی اے سےملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں دہشتگردی کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے تمام سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 191877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191877/مختلف-شہروں-میں-دہشتگردی-کی-اطلاعات-سکیورٹی-اداروں-کو-ہائی-الرٹ-رہنے-ہدایت-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org