QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں آپریشن اپنے طریقہ کار سے کرینگے

مفروضوں پر مبنی غیر ملکی میڈیا کی خبروں پر یقین نہیں کر سکتے، اشفاق پرویز کیانی

1 Sep 2012 21:57

اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں یوم دفاع کی تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن اپنے طریقہ کار سے کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے ساتھ مشترکہ آپریشن نہیں کریں گے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا وقت اور دیگر تفصیلات ہم خود طے کریں گے۔ راولپنڈی میں یوم دفاع کی تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف جنرل کیانی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن سے متعلق وہ اپنے گذشتہ بیان میں سب کچھ واضح کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن اپنے طریقہ کار سے کرینگے۔ وقت اور دیگر تفصیلات بھی ہم خود طے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مفروضوں پر مبنی غیر ملکی میڈیا کی خبروں پر یقین نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 191890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191890/مفروضوں-پر-مبنی-غیر-ملکی-میڈیا-کی-خبروں-یقین-نہیں-کر-سکتے-اشفاق-پرویز-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org