QR CodeQR Code

حکمرانوں کو اقتدار کا سورج غروب ہونے پر جنوبی پنجاب اور بہاولپور کا دکھ یاد آگیا، شاہ محمود قریشی

2 Sep 2012 01:06

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن میں بھی اکثریت غیر سنجیدہ افراد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اقتدار کا سورج غروب ہونے پر جنوبی پنجاب اور بہاولپور کا دکھ یاد آ گیا ہے حالانکہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن میں بھی اکثریت غیر سنجیدہ افراد کی ہے، ملتان کے علاقے پیپلز کالونی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر صدر کے پریس سیکرٹری ہیں، جس کی وجہ سے انکی شخصیت بھی متنازعہ ہو گئی ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے سیف سٹی کا نیا سکینڈل سامنے آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر نا چاہئے، عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے سے اپنے دُکھوں کا مداوا کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔


خبر کا کوڈ: 191921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191921/حکمرانوں-کو-اقتدار-کا-سورج-غروب-ہونے-پر-جنوبی-پنجاب-اور-بہاولپور-دکھ-یاد-آگیا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org