0
Sunday 2 Sep 2012 11:52

ملتان، آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام شب شہدا ء کا انعقاد

ملتان، آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام شب شہدا ء کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیر اہتمام 38ویں دو روزہ سالانہ کنونشن کے موقع پر شب شہداء کا نعقاد کیا گیا، شب شہداء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء و شعبہ امام سجاد (ع)فائونڈیشن کے رہنماء امجد کاظمی ایڈووکیٹ، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان محمد عباس صدیقی، آئی ایس او پاکستان ملتان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی رضا سمیت دیگر رہنمائووں نے خطاب کیا، جبکہ شب شہداء میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی، سابق مرکزی صدر فرحان حیدر زیدی، سابق صدر آئی ایس او لاہور ڈویژن علی فیاض سمیت دیگر سینیئر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کی وراثت کے امین ہیں اور شہداء کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی، ہم پاکستان میں اسلامی انقلاب شہداء کی قربانیوں کی بدولت لائیں گے کیونکہ شہداء کے خون میں وہ حرارت اور جذبہ شامل ہے جو کسی تحریک کو بھی کامیاب کر سکتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت شیعوں کے ساتھ تعصبانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے، جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ 160 قتل کا اعتراف کرنے والا قاتل آزادی کے ساتھ پورے ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ ایسے عناصر کا سر قلم کر دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 191956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش