0
Saturday 21 Mar 2009 11:41

عراق پر امریکی جارحیت کے ۶ سال مکمل

عراق پر امریکی جارحیت کے ۶ سال مکمل
 عراق پر امریکی جارحیت کے ۶ سال مکمل ہو گئے۔ لاکھوں افراد کے قتل کے باوجود عراقی عوام ابھی تک اپنے مستقبل کے بارے میں فکرمند دکھائی دیتے ہیں۔ امریکا نے مہلک ہتھیاروں کی تیاری کا الزام لگا کر ۲۰ مارچ ۲۰۰۳ کو عراق پر حملہ کیا تھا، چھ سالہ جنگ کے دوران لاکھوں عراقی لقمہ اجل بن گئے جبکہ ۴۲۶۰ امریکی اور ۱۵۱۰ دیگر ممالک کے فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک لاکھ کے قریب اتحادی فوجی زخمی ہوئے۔ عراق کی اہم شخصیات قتل کردی گئیں یا وہ ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔ جنگ ساتویں سال میں داخل ہونے پر عراق میں تشدد میں کمی آئی ہے اور عراقی فورسز سیکورٹی کا بہتر انتظام کرنے کے قابل ہوگئی ہیں۔ عراقی فورسز نے القاعدہ کے خلاف کامیاب آپریشنز کر کے ان کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے لیکن وقفے وقفے سے ہونے والے بم دھماکے عوام کے خدشات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ امریکا عراق کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کر آئندہ سال اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کرچکا ہے۔ لیکن عراق تاحال مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ عوام اپنے مستقبل سے پرامید تو ہیں لیکن عراقی حکومت ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے کتنی کارگر ثابت ہوگی اس کا علم تو امریکی فوج کے انخلا کے بعد ہی ہوگا۔





خبر کا کوڈ : 1921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش