0
Sunday 2 Sep 2012 19:44

جے یو آئی نے ختم نبوت (ص) کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، عبدالجلیل جان

جے یو آئی نے ختم نبوت (ص) کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، عبدالجلیل جان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نے ختم نبوت (ص) کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ 7ستمبر یوم ختم نبوت (ص) اسمبلی میں مولانا مفتی محمود اور مولانا غلام غوث ہزاروی کے مجاہدانہ کردار کی وجہ سے تاریخی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے تحریک ختم نبوت (ص) صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مفتی شہاب الدین اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ختم نبوت (ص) کی تحریکوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، مفتی محمود، مولانا غلام غوث ہزاروی اور دیگر قائدین کے مجاہدانہ کردار کی وجہ سے قادیانیت کی اسلام کے خلاف سازشوں کا خاتمہ ہوا اور قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے توہین رسالت (ص) قانون میں ترمیم کے خلاف میدان میں نکل کر امت مسلمہ کی رہنمائی کا حق ادا کیا اور حکمرانوں کو توہین رسالت (ص) قانون میں ترامیم سے روکا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن 7 ستمبر کو منعقد ہونے والی ختم نبوت (ص) کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 192150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش