0
Sunday 2 Sep 2012 19:03

تحریک طالبان والے کراچی میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں، رحمان ملک

تحریک طالبان والے کراچی میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تحریک طالبان والے کراچی میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں، رحمان ملک نے صرف اسی انکشاف پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ان کا دعویٰ ہے کہ تحریک طالبان والے کراچی آکر کیا کچھ کرتے ہیں اس کی تمام تفصیلات بعد میں بتاؤں گا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کوئٹہ، خیبر پختونخواہ اور کراچی میں دہشتگردی کے 3 یا 4 واقعات کی اطلاعات ہیں۔ تحریک طالبان کے لوگ افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں، فرقہ واریت کو پاکستان کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے، کراچی میں امن کیلئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 192166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش