QR CodeQR Code

کرم ایجنسی میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں، اہلسنت کے 5 قبائلی عمائدین اغواء

3 Sep 2012 01:14

اسلام ٹائمز: وسطی کرم میں طالبان کو ابتدائی طور پر مقامی سنی آبادی نے دل کھول کر پناہ دی لیکن رفتہ رفتہ طالبان ان کیلئے بھی وبال جان بنتے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں طالبان نے 5 اہلسنت قبائلی عمائدین کو اغواء کرلیا، کرم ایجنسی کے علاقے ایف آر جسے بعد میں وسطی کرم کا نام دیا گیا میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں جاری ہیں، اور انہوں نے اہلسنت کے 5 قبائلی عمائدین اغوا کرلئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایف آر کرم کی حدود اورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ سے ملتی ہیں اور اس علاقے میں طالبان کو ابتدائی طور پر مقامی سنی آبادی نے دل کھول کر پناہ دی لیکن رفتہ رفتہ طالبان ان کیلئے بھی وبال جان بنتے گئے۔


خبر کا کوڈ: 192203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/192203/کرم-ایجنسی-میں-طالبان-کی-بڑھتی-ہوئی-سرگرمیاں-اہلسنت-کے-5-قبائلی-عمائدین-اغواء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org