0
Monday 3 Sep 2012 01:31

مانسہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

مانسہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے گلی ڈوگہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ولی محمد کے گھر میں گھس کر اس کے والد گل زمان، بیوی حسن جان، نوجوان بیٹے محمد عاطف اور 8 سالہ بھتیجے عمر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ وجہ قتل معلوم نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 192218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش