0
Monday 3 Sep 2012 14:17

تہور عباس آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر منتخب

تہور عباس آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا 38واں سالانہ دو روزہ ’’استحکام تنظیم و احیائے ثقافت اسلامی‘‘ ڈویژنل کنونشن اختتام پزیر ہو گیا، کنونشن میں ڈویژن بھر کے طلباء نے شرکت کی، اس موقع پر ملتان ڈویژن کے سینیئر رہنمائوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، کنونشن کی صدارت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نمائندہ و سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او فیصل آباد عدیل مہدی نے کی۔ جبکہ ان کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء امجد کاظمی ایڈووکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، سابق مرکزی صدر فرحان حیدر زیدی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، وحدت اسکائوٹ پاکستان کے مرکزی انچارج سید فضل عباس نقوی، سابق ڈویژنل صدور آئی ایس او ملتان سلیم عباس صدیقی، اختر عباس خان، قاسم حسن، ڈاکٹر علی محمد، ڈاکٹر تقی حیدر، عمران عباس گیلانی، ڈاکٹر تجمل حسین نقوی سمیت دیگر تنظیمی احباب نے شرکت کی۔ 

کنونشن کے دوسرے روز سالانہ ڈویژنل پروگرام کی منظوری لی گئی اور سینئرز نے نوجوانان امامیہ سے گفتگو بھی کی، کنونشن کی آخری نشست سے قبل ڈویژنل صدر رضا مہدی نے اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد نظارت کے افراد نے اجلاس کی باقاعدہ کارروائی سنبھال لی، آخری نشست کے دوران 28 یونٹس کے نمائندگان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اکثریت رائے سے سابقہ ڈویژنل نائب صدر تہور عباس کو سال 2012،2013 کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کر لیا گیا، تہور عباس بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی سے ایم فل کے طالبعلم ہیں، ان کا شمار آئی ایس او ملتان کے سینیئر اور فعال کارکنوں میں ہوتا ہے، اس موقع پر علمائے کرام اور تنظیمی احباب نے اُنہیں مبارکباد پیش کی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نمائندہ عدیل مہدی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 192327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش