QR CodeQR Code

ملتان، مسلم لیگ ن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

3 Sep 2012 14:30

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں، جس کی وجہ سے ملکی بحرانوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ او اس کا خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، نواں شہر چوک پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی کرپشن کا بوجھ ہر پندرہ روز کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر ڈال دیتے ہیں جس پر ن لیگ سراپا احتجاج ہے۔ 

مظاہرین نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں، جس کی وجہ سے ملکی بحرانوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اور اس کا خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں اضافے پر نظرثانی کرے۔


خبر کا کوڈ: 192338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/192338/ملتان-مسلم-لیگ-ن-کا-پٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-اضافے-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org