QR CodeQR Code

ایران کا ڈرون طیاروں کو میزائلوں سے لیس کرنے کا اعلان

3 Sep 2012 23:25

اسلام ٹائمز: ایرانی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تہران کے نائب وزیر دفاع محمد اسلامی نے کہا کہ دفاعی ماہرین نے مختلف قسم کے ڈرون طیارے بنائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگی ڈرون طیاروں کو میزائلوں سے لیس کر رہا ہے، ایرانی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر دفاع محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران کے دفاعی ماہرین نے مختلف قسم کے ڈرون طیارے بنائے ہیں اور ایران اپنے جنگی ڈرون طیاروں کو عنقریب میزائلوں سے لیس کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایران نے لانگ رینج ڈرون طیارہ بنایا ہے، جس کا نام ’’کرار‘‘ ہے اور دو سال قبل ایرانی صدر احمدی نژاد نے اس کی رونمائی کی تھی، یہ ڈرون طیارہ ہتھیار لیجا سکتا ہے، اسکی رینج ایک ہزار کلو میٹر ہے اور یہ اونچی پرواز کر سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 192375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/192375/ایران-کا-ڈرون-طیاروں-کو-میزائلوں-سے-لیس-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org