0
Monday 3 Sep 2012 17:32

ظالم و جابر اور انسانیت کے دشمنوں کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، ثروت اعجاز قادری

ظالم و جابر اور انسانیت کے دشمنوں کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ظالم و جابر اور انسانیت کے دشمنوں کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور پاکستان سنی تحریک کے کارکنان و رہنماؤں کے قتل میں ملوث قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی تحریک کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ذمہ داران و کارکنان ملک بھر میں رابطہ مہم تیز کردیں۔ اہلسنّت کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم و زیادتی سے آگاہ کریں۔ ظلم و بربریت، دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر ہی عوام کی جان و مال کے تحفظ اور حقوق کے حصول کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ احتجاجی تحریک کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو عوامی طاقت سے رکاوٹوں کو توڑ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کے جان و مال کو حکمران تحفظ فراہم کرنے کی بجائے میڈیا پر بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہے ہیں۔ عملی اقدامات سے ہی دہشت گردوں کو کمزور کیا جاسکتا ہے، زبانی جمع پونجی سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کے پیرول پر کالعدم تنظیمیں قتل و غارت گری کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں جسے سمجھنا ہر شہری کا فرض ہے ملک بچانے کے لیے بیرونی قوتوں کے اعلیٰ کاروں کے چہروں سے نقاب اتارنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ملک کی وحدت کو سلامت رکھنے اور بیرونی ڈالروں پر پلنے والے اعلیٰ کاروں پر نظر رکھیں جو کہ چند ڈالروں کے عوض مختلف جماعتوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن ہی ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرسکتا ہے، حکومت خواب غفلت سے اب بیدار ہوجائے۔ ٹارگٹ کلنگ کو روکنے، کارکنوں اور بے گناہ عوام کے قتل میں ملوث قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاجی تحریک کا رخ حکومتی ایوانوں کی طرف موڑ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 192433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش