0
Monday 3 Sep 2012 20:26

سامراجی قوتیں کسی سے خوفزدہ ہیں تو وہ ملت جعفریہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

سامراجی قوتیں کسی سے خوفزدہ ہیں تو وہ ملت جعفریہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ لاہور پر پنجاب بھر کے اضلاع سے آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کے لئے سامراجی قوتیں ہر طرح کے حربے اور وسائل بروئے کار لا رہی ہیں لیکن ملت کی بیداری اور کربلا والوں کے درس حریت نے اس قوم کو ہر شہید کی شہادت کے بدلے میں رب ذوالجلال نے مزید متحد اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت کر کے قاتلوں اور شیطانی قوتوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دنیا میں سامراجی قوتیں اگر کسی سے خوفزدہ ہیں تو وہ صرف ملت جعفریہ ہے، دنیا میں واحد ملت تشیع نے ہر محاذ پر ان شیطانی قوتوں کا مقابلہ بھی کیا اور بدترین شکست سے دو چار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان میں جاری شیعہ کلنگ کے پیچھے امریکن اور اس کے نمک خوار طبقات کے ہاتھ ہیں، انشاء اللہ یہ ملت ان ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کو دنیا میں ذلیل و رسوا کر کے دم لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کہنے کو آزاد ہے لیکن کس کیلئے؟ عدلیہ آزاد ہے تو دہشت گردوں کے لئے، اپنے اقرباء کے لئے، سامراجی قوتوں کیلئے، جس ملک میں ایک ہی مکتب فکر کے دو ہزار سے زائد محب وطن شہریوں کو بیگناہ شہید کر دیا گیا ہو لیکن عدل و انصاف کے رکھوالوں کو ایک مذمتی لفظ تک بولنے کی جرات نہیں ہوئی، سیکڑوں بےگناہ شیعہ مسلمانوں کے قاتل کو رہا کر کے اس تکفیری اور قاتل گروہ کو یہ پروانہ دیا کہ وہ جب چاہے ملک کو فرقہ واریت اور قتل و غارت گری کے دلدل میں دھکیل دے۔
خبر کا کوڈ : 192453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش