0
Monday 3 Sep 2012 20:56

انتخابات میں شکست کا خوف، پیپلز پارٹی کے رہنما حواس کھو بیٹھے ہیں،راناثناء اللہ

انتخابات میں شکست کا خوف، پیپلز پارٹی کے رہنما حواس کھو بیٹھے ہیں،راناثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست کے خوف سے پیپلز پارٹی کے رہنما اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، اخلاق سے گری اور ذاتیات پر مبنی گفتگو کر کے راجہ ریاض اور شوکت بسرا نے پیپلز پارٹی کے کلچر کی عکاسی کی ہے۔ راجہ ریاض اور شوکت بسرا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خوش کن نعروں کے ذریعے عوام کو جتنا گمراہ کرنا تھا کر لیا اب عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے پیپلز پارٹی کے پاس کوئی نعرہ باقی نہیں بچا اور عوام مزید اس پارٹی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں اور شوکت بسرا اپنے خلاف قائم مقدمے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ راجہ ریاض اور شوکت بسرا وفاقی حکومت کی کرپشن اور بدانتظامی کا ذکر کیوں نہیں کرتے کیونکہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ، روزبروز بڑھتی ہوئے بے روزگاری اور مہنگائی کا عذاب سہنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے لیکن انتخابات میں شکست اس جماعت کا مقدر بن چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 192458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش