QR CodeQR Code

بےحجاب معاشروں میں عورت کو تفریح کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، زبیر فاروق خان

3 Sep 2012 22:04

اسلام ٹائمز:عوام رابطہ مہم کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کا کہنا تھا کہ حجاب عورت کی ڈھال اور معاشرے کی پاکیزگی و تطہیر کا ضامن، اللہ کا حکم اور مسلم عورت کا حق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد و اُمیدوار این اے اُنچاس زبیر فاروق خان نے کہا ہے کہ پردہ اور حجاب کسی طرح بھی خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ ان کو تحفظ اور اعتماد عطا کرتے ہیں، دنیا بھر میں باحجاب خواتین اپنے دائرہ کار میں باوقار طریقے سے کام انجام دیتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔ بےحجاب معاشروں میں عورت کو محض تفریح کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے جبکہ اسلام نے حیا و حجاب کے احکامات نافذ کر کے عورت کو معاشرے میں قابل عزت و احترام ہستی قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھمبر تڑاڑ میں رابطہ عوام مہم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر راؤ جاوید اختر، قاری نور رحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

زبیر فاروق خان نے کہا حجاب عورت کی ڈھال اور معاشرے کی پاکیزگی و تطہیر کا ضامن ہے، پردہ اللہ کا حکم اور مسلم عورت کا حق ہے، مغربی دنیا مسلمان عورت کے حجاب کو نشانہ بنا کراس کے دینی وانسانی حقوق میں دراندازی کر رہی ہے جسے ایک مسلمان خاتون برداشت نہیں کرسکتی۔ انھوں نے کہا انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس موقع پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مغرب کے تعصب پر مبنی اس عمل کی بھرپور مذمت کرنی چاہئے۔ مغربی معاشرہ حجاب سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اللہ کے حکم حجاب و حیا کی حکمت کو جان لے تو خود اسکی افادیت کا قائل ہو جائے۔ زبیر فاروق خان نے کہا کہ حجاب ہماری پہچان، ہمارا تحفظ اور ہمارا وقار ہے جس سے مسلم عورت دستبردار ہونے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔


خبر کا کوڈ: 192466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/192466/بےحجاب-معاشروں-میں-عورت-کو-تفریح-کا-ذریعہ-سمجھا-جاتا-ہے-زبیر-فاروق-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org