QR CodeQR Code

ہری پور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی زخمی

4 Sep 2012 00:05

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے صحافی اور نامزد ملزم حاجی منصف کے درمیان میں مقدمات کا تنازعہ چل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہری پور میں مقامی اخبار کے ایک صحافی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی صحافی نے پولیس کو بتایا کہ اسے حاجی منصف اور 4 دیگر افراد گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے اور قبرستان کے پاس لیجا کر اس پر پیچھے سے فائرنگ شروع کر دی، جس سے وہ زخمی ہوگیا، تاہم ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے صحافی اور نامزد ملزم حاجی منصف کے درمیان میں مقدمات کا تنازعہ چل رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 192476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/192476/ہری-پور-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-مقامی-صحافی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org