0
Tuesday 4 Sep 2012 04:46

امن و امان کے مکمل قیام کے بغیر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، سعدیہ دانش

امن و امان کے مکمل قیام کے بغیر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی مشیر سیاحت و ثقافت سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ امن و امان کے مکمل قیام کے بغیر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناخوشگوار حالات کی وجہ ایک طرف عوام میں ڈر و خوف پیدا ہو رہا ہے تو دوسری طرف علاقے کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے عوام نے ہی یہاں کے ماحول کو بہتر بنانا ہے اور آپس کی نفرتوں اور عداوتوں کو ختم کرکے محبت و یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو ہتھیار کی بجائے قلم دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان نونہالوں کے ذہنوں میں تعلیم کی اہمیت و افادیت پیدا ہوسکے اور وہ ملک و علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ موجودہ حکومت علاقے میں قیام امن کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ یہاں پر امن و سکون کا مکمل قیام ہو۔ انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ قدرتی وسائل سے بھرپور اس خطے سے بدامنی کو ختم کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ بھائی کو بھائی سے لڑانے والے شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد خاک میں مل سکیں۔
خبر کا کوڈ : 192494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش