QR CodeQR Code

افغانستان میں ہماری عسکری حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے: برطانوی وزیر خارجہ

21 Mar 2009 11:55

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ افغانستان کے کئی علاقوں میں اتحادی فوج کی عسکری حکمت عملی۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ افغانستان کے کئی علاقوں میں اتحادی فوج کی عسکری حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے۔ برطانوی وزیر جارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے برسلز مین یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے مزید اور بہتر افواج کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مشن میں تمام ممالک برابر کا حصہ ڈالیں کیونکہ اس وقت کچھ ممالک پر زیادہ بوجھ اور کچھ پر کم۔ اس سے قبل برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں افغان پولیس کی تربیت کے لئے مزید اہلکار بھیجنے کے منصوبے کی حمایت کی گئی۔






خبر کا کوڈ: 1925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1925/افغانستان-میں-ہماری-عسکری-حکمت-عملی-ناکام-ہو-چکی-ہے-برطانوی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org