QR CodeQR Code

اپوزیشن اوچھل کود کی سیاست ترک کرے، چوہدری یاسین

4 Sep 2012 10:48

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کو ماڈل خطہ بنا کر دم لیں گے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ کشمیر میں مفاہمی پالیسی کو فروغ دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چڑہوئی میں میاں محمد بخش تحصیل پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ چڑہوئی کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چڑہوئی کے صحافیوں نے عوامی مسائل کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ مسائل کے حل کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر تحصیل پریس کلب کی عمارت کے لیے چار کنال زمین دینے کا اعلان بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہی کا کارنامہ ہے کہ اس نے صحافیوں کے لیے ٹیکنو کریٹ کی سیٹ مختص کی ہے۔ ہم آزاد کشمیر میں تعلیمی انقلاب برپا کر چکے ہیں۔ ہماری حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمارے وزراء دن رات ایک کر رکھا ہے۔ بہت جلد کشمیر کو ماڈل خطہ بنا کر دم لیں گے۔ 

اپنے خطاب میں چوہدری یاسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مفاہمتی پالیسی کو فروغ دیتے ہوئے خطہ کو مسائل کے گرداب سے نکالیں گے۔ اپوزیشن اچھل کود کی سیاست ترک کر کے تعمیر اور مثبت کاموں کی جانب توجہ دے۔ ہم ہوائی اعلانات پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی سیاست کرنا پیپلز پارٹی کا شیوہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 192549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/192549/اپوزیشن-اوچھل-کود-کی-سیاست-ترک-کرے-چوہدری-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org