QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی

4 Sep 2012 20:27

اسلام ٹائمز: عدالت میں دائر آئینی درخواست میں رانا فیض الحسن نے مؤقف اختیار کیا کہ شرجیل انعام میمن نے 7 اگست 2012 کے سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران ججز کے خلاف نعرے بازی کی اور تضحیک آمیز جملے ادا کئے جو آئین کے آرٹیکل 68 سے متصادم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو نااہل قرار دیئے جانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ رانا فیض الحسن نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شرجیل انعام میمن نے 7 اگست 2012 کے سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران ججز کے خلاف نعرے بازی کی اور تضحیک آمیز جملے ادا کئے جو آئین کے آرٹیکل 68 سے متصادم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات نے کہا چیف جسٹس آف پاکستان نے آئین توڑنے میں مدد کی اور از خود معافی مانگی ہمیں یہ معافی قبول نہیں۔ عدالت میں دائر آئینی درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آرٹیکل 63 ون جی کے تحت شرجیل میمن کو حلقہ 62 تھرپارکر کی نشست سے نااہل قرار دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 192752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/192752/سندھ-ہائیکورٹ-میں-شرجیل-میمن-کو-نااہل-قرار-دینے-سے-متعلق-درخواست-دائر-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org