0
Tuesday 4 Sep 2012 23:29

حجاب اہمیت، جماعت اسلامی خواتین ونگ خیبر پختونخوا کا تقریبات منعقد کرنیکا اعلان

حجاب اہمیت، جماعت اسلامی خواتین ونگ خیبر پختونخوا کا تقریبات منعقد کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خواتین ونگ خیبر پختونخوا نے حجاب کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی ممالک میں خواتین کے حجاب پر پابندی کیخلاف قوانین کا نوٹس لیا جائے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی اور خواتین ونگ کی صوبائی ناظمہ عنایت بیگم، نائب ناظمہ حمیرا بشیر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی و ضلع ناظمہ پشاور بلقیس مراد نے کہا کہ موجودہ دور میں عالمی استعماری قوتوں نے امت مسلمہ پر تہذیبی یلغار کرتے ہوئے اسلامی شعائر کو تنقید کا ہدف بنایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاد، ناموس رسالت (ص)، خاندانی نظام، اسلامی قوانین اور حجاب ان کے خصوصی اہداف ہیں، ان شعائر اسلامی کو انتہاء پسندی اور قدامت پسندی سے جوڑا جا رہا ہے اور باحجاب خواتین پر ملازمت، سیاست، کھیل اور تعلیم سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں پابندیاں عائد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے، استعماری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاب کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے میں خواتین میں شعور اجاگر کرنے کیلئے جماعت اسلامی خواتین ونگ 4 سے 20 ستمبر تک ملک بھر میں تقریبات منعقد کریگی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 15 ستمبر کو ''حجاب کا نفرنس'' کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرے، حجاب سٹالز، لیکچرز، سیمینارز اور خواتین میں لٹریچرز کے زریعے شعور اجاگر کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 192765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش