0
Wednesday 5 Sep 2012 23:15

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 6 ستمبر کو نوشہرہ میں جلسہ انقلاب منعقد ہوگا

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 6 ستمبر کو نوشہرہ میں جلسہ انقلاب منعقد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ معراج الدین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کو نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جلسہ انقلاب کے عنوان سے تاریخی جلسہ منعقد ہوگا، جو کرپشن، لوٹ مار، مہنگائی، بے روزگاری اور ڈرون حملوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، جلسہ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر حاجی عنایت الرحمان، انفارمیشن سیکرٹری سلیم مغل، ناظم مالیات صدر الاسلام بھی موجود تھے۔ معراج الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ عظیم الشان جلسے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں جلسے میں ہزاروں افراد شرکت کرینگے۔
 
انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا خیر آباد پل پر فقید المثال استقبال کیا جائیگا اور وہاں سے بذریعہ جی ٹی روڈ ان کو جلوس کی شکل میں لایا جائیگا، صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان تاروجبہ سے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے جبکہ جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان اور آصف لقمان قاضی رشکئی انٹر چینچ سے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے نوشہرہ کینٹ پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ نائب ضلعی امیر حاجی عنایت الرحمان مصری بانڈہ سے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرینگے اور مصری بانڈہ پل پر میگا سٹی کے خلاف احتجاج کرنے کے بعد جلوس کے ہمراہ نوشہرہ آئینگے۔
خبر کا کوڈ : 192766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش