0
Wednesday 5 Sep 2012 02:18

پاک فوج کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے والی دو نجی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا

پاک فوج کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے والی دو نجی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، پاک فوج کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے والی دو نجی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ کمپنیوں ایروٹرون اور ایروٹرون ایف زیڈ ای نے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلیک لسٹ قرار دینے کا حکم غیر قانونی قرار دیا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک وزات دفاع کو ہیلی کاپٹرز فراہمی کا ٹھیکہ کسی اور کمپنی کو دینے سے روک دیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق، 26 مئی کو ڈائریکٹر جنرل پروکیورمنٹ (آرمی) کے خط میں بلیک لسٹ کرنے کی وجہ سیکورٹی خدشات بتائے گئے۔ ہیلی کاپٹرز تیار کرنے والی کمپنیوں کے ہالینڈ میں سپلائی سنٹر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیوں کو قواعد کے خلاف بغیر پیشگی اطلاع بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، کیبنٹ ڈویژن، دفاع اور دفاعی پیداوار کے سیکرٹریز سمیت تمام فریقین سے 18 ستمبر تک جواب طلب لیا ہے۔ فریقین میں چیف آف جنرل سٹاف، ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس اور جنرل آفیسر کمانڈنگ بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 192833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش