0
Saturday 21 Mar 2009 12:55

اسرائیل نے فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیئے

اسرائیل نے فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیئے
بین الاقوامی برادری کے احتجاج کے باوجود اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس مین فلسطینیوں کے کئی گھر مسمار کردئے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ۲ فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع "سلوان" میں فلسطینیوں کے کئی گھر مسمار کر دئے ہیں۔ اسرائیل عالمی برادری کے احتجاج کے باجود اس علاقے سے ۱۵۰۰ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے اور فلسطینیوں کے ۸۸ مکانات منہدم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ قابض اسرائیلی انتظامیہ مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے "راس خمیس" میں بھی فلسطینیوں کے ۵۵ گھر مسمار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس اور راس خمیس میں مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے اپنے تباہ حال گھروں کا ملبہ اٹھا کر احتجاج کیا۔ راس خمیس میں فلسطینیوں نے اسرائیلی مظالم سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان علاقوں سے انہیں بے دخل کر کے انکی جگہ یہودیوں کو آباد کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے قائم کی گئی غیر قانونی یہودی بستیوں میں ۵ لاکھ یہودی آباد ہیں۔ ان یہودی بستیوں کو بین الاقوامی برادری کی طرف سے بھی ناجائز قرار دیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دو فلسطینی بھی زخمی ہوئے۔





خبر کا کوڈ : 1929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش