0
Tuesday 26 Jan 2010 13:24

نیٹو اور اتحادی ممالک کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے،آئی ایس آئی کو طالبان کے ساتھ مذاکرات اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کرنا چاہیئے،برطانوی آرمی چیف

نیٹو اور اتحادی ممالک کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے،آئی ایس آئی کو طالبان کے ساتھ مذاکرات اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کرنا چاہیئے،برطانوی آرمی چیف
برسلز:نیٹو اور اتحادی ممالک کے درمیان اہم مذاکرات آج ہو رہے ہیں جس میں پاکستان کی نمائندگی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کریں گے،اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال،طالبان کے ساتھ مذاکرات اور لندن کانفرنس کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سے پہلے چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کی زیر قیادت پاکستانی پارلیمانی وفد نے برسلز میں نیٹو حکام سے ملاقات کی۔جس میں دوطرفہ باہمی امور،خطے کی سیاسی صورتحال،افغان جنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نیٹو حکام نے پاکستانی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا نیٹو کو خطے میں پاکستان مزید حمایت کی توقع ہے۔
لندن کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات کی حمایت کریں گے،مذاکرات طالبان کی قیادت کے بجائے ہتھیار ڈالنے والوں سے ہونگے،ہالبروک

واشنگٹن:پاکستان اور افغانستان کے لیئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ لندن کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات کی تجویز کی حمایت کی جائیگی۔واشنگٹن میں جرمن ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں رچرڈ ہالبروک کا کہنا تھا کہ مذاکرات طالبان کی قیادت کے بجائے ہتھیار ڈالنے والوں سے ہونگے اور تشدد ترک کرنے والوں کو افغان معاشرے کا حصہ بننے میں مدد دی جائے گی۔ہالبروک نے اس رپورٹ سے انکار کیا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا طالبان سے مذاکرات
کر رہا ہے۔
دوسری جانب برطانوی آرمی چیف جنرل ڈیو رچرڈ نے کہا کہ آئی ایس آئی کو طالبان کے ساتھ مذاکرات اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کرنا چاہیئے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی پہلی شرط ان کا القاعدہ سے تعلق کا خاتمہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 19290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش