QR CodeQR Code

پونچھ کی پسماندگی ختم کرینگے، عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، سردار یعقوب

5 Sep 2012 11:10

اسلام ٹائمز: جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج، یونیورسٹیوں کا قیام، ڈھلکوٹ روڑ کی منظوری سمیت بڑے میگا پروجیکٹس پر کام شروع کر دیا ہے۔ مخالفین حکومتی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی چنگل سے آزادی آزاد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے کی جانے والی جدوجہد رنگ لائے گی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر برصیغر میں امن ناممکن ہے، بین الاقوامی دنیا دوہرا معیار ترک کر کے بلاتاخیر کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے کے لیے اپنا فیصلہ کن کردار ادا کرے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری مسئلہ کشمیر کے ابرومندانہ حل کے لیے سنجیدہ ہیں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔ جس نے ہر شعبہ زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے عزیز آباد پونچھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

سردار محمد یعقوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت آزاد خطہ کےاندر عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے ایک واضع اور جامع پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پونچھ حلقہ 4 کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز فراہم کرین گے۔ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ان کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ جلسہ عام سے سردار زاہد شریف، سردار شوکت محمود، سردار زردارخان، حافظ مسعود، طاہر عزیز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 192908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/192908/پونچھ-کی-پسماندگی-ختم-کرینگے-عملی-اقدامات-پر-یقین-رکھتے-ہیں-سردار-یعقوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org